Skip to content

کِرچی کِرچی عکس ہؤا جب رقص ہؤا

کِرچی کِرچی عکس ہؤا جب رقص ہؤا
آئینہ ہم رقص ہؤا، جب رقص ہؤا

بزم ہی ایسی دل والی مت والی تھی
دیوانہ ہر شخص ہؤا، جب رقص ہؤا

ختم ہؤا ہم زاد اور میرے بیچ کا بُعد
ہم رُتبہ، ہم نفس ہؤا جب رقص ہؤا

جانے رقص سے پہلے کیا کچھ سوچا تھا
لیکن سب برعکس ہؤا جب رقص ہؤا

چاروں اور تھیں مخلوقات تماشائی
رقص تماشا بخش ہؤا جب رقص ہؤا