Skip to content

تعارف

UrduPoetry.ORG

اردو شاعری

تعارف

ویب سائٹ

اردو شاعری کی اس خوبصورت ویب سائٹ پر خوش آمدید!

یہاں آپ کو اردو کے جدید و قدیم شعرا کی خوبصورت شاعری سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارا انتخاب آپ کو پسند آئے گا۔ شعرا، اصنافِ کلام اور ہیئت ہائے سخن کی فہرستیں الگ سے مرتب کر دی گئی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی خواہش کے مطابق شاعری کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

اوزان و بحور

ہم نے ہر کلام کے ساتھ اس کی بحر اور ممکنہ اوزان درج کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ اس سہولت کے اعتبار سے یہ اردو دنیا کی منفرد اور ممتاز ترین ویب سائٹ ہے کہ آپ ہر غزل یا نظم کے مطالعے کے ساتھ ساتھ اس کا عروضی جائزہ بھی لے سکتے ہیں۔ توقع کی جا سکتی ہے کہ نئے شعرا، ادب کے سنجیدہ قارئین اور عروض اور دیگر فنونِ ادب کے طلبہ کے لیے یہ کوشش نہایت مفید ثابت ہو گی۔

اردو عروض

اگر آپ اردو کے فنِ شعر کو تفصیل سے سمجھنا چاہتے ہیں تو اردو عروض کا مطالعہ فرمائیے۔ ہم نے اس سلسلے میں اپنی ایک اور ویب سائٹ پر عروض کا شعبہ قائم کیا ہے جہاں دلچسپی رکھنے والے افراد مبسوط اور معیاری مباحث کا آن لائن مطالعہ کر سکتے ہیں۔ جامعہ سرگودھا (پاکستان) نے ان بحثوں کو اردو زبان و ادب کے طلبہ کے لیے   مجوزہ مطالعے میں شامل کر رکھا ہے۔  پڑھنے کے لیے نیچے دیا گیا بٹن دبائیے۔


اردو.com/عروض

عملہ

راحیلؔ فاروق

منتظم / عروضی

اس ویب سائٹ کے مرکزی منتظم ہیں۔ اوزان و بحور سے متعلقہ امور کے ذمہ دار ہیں۔

فاروق عاجزؔ

فاروق عاجزؔ

مدیر / مولف

مدیر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ شاعری کے انتخاب، تالیف اور اشاعت کا بار ان پر ہے۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on telegram
Share on email

اردو شاعری کی بہترین ویب سائٹ

تازہ ترین

رات دن کا بار ہے کس طرح ملیں گے ہم

 

سونا سونا دل کا مجھے نگر لگتا ہے

 

اک ذرا تم سے شناسائی ہوئی

 

جب کبھی ذکر یار کا آیا

 

ہر ملاقات میں لگتے ہیں وہ بیگانے سے

 

یہ بھی پڑھیے

ان کہی کو کہی بنانا ہے

 

ہمیشہ ایک ہی رخ دیکھتا ہے

 

دل جواں، باخبر نگاہ مری

 

وہی میری کم نصیبی وہی تیری بے نیازی

 

وہ جو دھول تھی پسِ کارواں وہ کہاں گئی