جہاں تک تُو دکھائی دے رہا ہے
مجھے رستہ سجھائی دے رہا ہے
تری خاموشیوں میں کیا بتاؤں
مجھے کیا کچھ سنائی دے رہا ہے
تمنا سے تڑپ ہے اور بڑھتی
یہ دل کب سے دہائی دے رہا ہے
ترے دریا کی وسعت کم نہیں ہے
کنارا کیوں دکھائی دے رہا ہے
جہاں تک تُو دکھائی دے رہا ہے
مجھے رستہ سجھائی دے رہا ہے
تری خاموشیوں میں کیا بتاؤں
مجھے کیا کچھ سنائی دے رہا ہے
تمنا سے تڑپ ہے اور بڑھتی
یہ دل کب سے دہائی دے رہا ہے
ترے دریا کی وسعت کم نہیں ہے
کنارا کیوں دکھائی دے رہا ہے