کہنے کو اور کیا رہا صاحب
ہم برے اور تو بھلا صاحب
میری باتیں سمجھتے تو ہوں گے
آپ ہیں حرف آشنا صاحب
شاعری کا ہنر نہیں ہے یونہی
حالِ دل ہم نے یوں کہا صاحب
آپ سے کچھ گلہ نہیں کرتے
جو ہوا سو ہوا بجا صاحب
شاعری اک ہنر ہے داد طلب
کیجئے آپ واہ وا صاحب
کہنے کو اور کیا رہا صاحب
ہم برے اور تو بھلا صاحب
میری باتیں سمجھتے تو ہوں گے
آپ ہیں حرف آشنا صاحب
شاعری کا ہنر نہیں ہے یونہی
حالِ دل ہم نے یوں کہا صاحب
آپ سے کچھ گلہ نہیں کرتے
جو ہوا سو ہوا بجا صاحب
شاعری اک ہنر ہے داد طلب
کیجئے آپ واہ وا صاحب