سہتے سہتے میں ہجر سہہ جاؤں
کیا خبر تیرے بن بھی رہ جاؤں
پھر یہ جذبات بھی رہیں نہ رہیں
تجھ سے کہنا ہے جو وہ کہہ جاؤں
لہر اک آئی تھی کنارے پر
جی تو چاہا کہ ساتھ بہہ جاؤں
سہتے سہتے میں ہجر سہہ جاؤں
کیا خبر تیرے بن بھی رہ جاؤں
پھر یہ جذبات بھی رہیں نہ رہیں
تجھ سے کہنا ہے جو وہ کہہ جاؤں
لہر اک آئی تھی کنارے پر
جی تو چاہا کہ ساتھ بہہ جاؤں