رات دن کا بار ہے کس طرح ملیں گے ہم
زندگی مدار ہے کس طرح ملیں گے ہم
سوچ رشکِ چاندنی سوچ اوجِ روشنی
کیا طریقہ کار ہے کس طرح ملیں گے ہم
کھیل تو نہیں ہے یہ چھپ چھپا کے مل گئے
وقت کی پکار ہے کس طرح ملیں گے ہم
تم بھی ٹھیک کہتی ہو یہ زمین گول ہے
دل کہ سوگوار ہے کس طرح ملیں گے ہم
کیا کہوں کہ کس قدر بد نما خیال ہے
سوچنا بے کار ہے کس طرح ملیں گے ہم