صرف تقصیر کی ہوتی تو میں جانے دیتا
بات توقیر کی ہوتی تو میں جانے دیتا !
میں محبت کی عمارت کا تو معمار نہیں
میری تعمیر کی ہوتی تو میں جانے دیتا
یار یہ بات ہے گاؤں کےسبھی پیڑوں کی
ایک شہتیر کی ہوتی تو میں جانے دیتا
سیدھا آیات کا انکار کرے ہے کافر
بات تفسیر کی ہوتی تو میں جانے دیتا
بات دلگیر کی تھی دل میں چھپا لی میں نے
کسی رہگیر کی ہوتی تو میں جانے دیتا