آنکھ نے آج تک نہیں دیکھا
ایسا منظر جو تُو دکھاتا ہے
راہ ہوتی ہے دل کو دل سے مگر
کوئی تو راستہ بناتا ہے
آپ کے آنکھ موند لینے سے
ہر طرف ہی اندھیرا چھاتا ہے
خواب تو پر سکون سوتے ہیں
کون ہے جو مجھے جگاتا ہے
یہ حِکایت نہیں حقیقت ہے
رات کو دن بنایا جاتا ہے